سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ جو لوگ کہتے ہیں محسن نقوی ن لیگ کی پراکسی ہے انہیں کچھ پتہ نہیں، آج بھی کہتاہوں محسن نقوی میرا بیٹا ہے، بلاول ابھی ٹرینڈ نہیں ہے اس کی تربیت کرنی ہے ، پارٹی ٹکٹ میں دیتا ہوں بلاول کو بھی میں ہی دوں گا، بزرگوں والی بات بلاول صرف مجھےنہیں سب کوکہہ رہےہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدرآصف زرداری کا کہناتھا کہ شہبازشریف سے متاثر تھا کہ وہ صبح 6 سے رات 9 بجے تک کام کرتے ہیں، شہبازشریف کو کئی باتیں کہیں مگر انہوں نے نہیں مانیں جس سے ملک کو نقصان ہوا، پرویز الٰہی سے معاملات طے ہو گئے تھے مگر کسی نے انہیں فون کر کے بھٹکایا ،تمام نشستیں کوئی نہیں جیت سکتا بہتر ہے اُس راستے پر چلیں جس پر کل بھی چل سکیں، ہم نے پہلے انہیں موقع دیا اب انہیں چاہیئے کہ ہمیں چانس دیں،ہم اپنے لیے موقع لگائیں گے۔ سیاست میری مجبوری ہے،ضرورت نہیں،سیاست ضرورت اس لئےہےکہ بی بی،کارکنوں نےشہادت دی، ضروری نہیں ن لیگ لیڈ کرے اور شخصیات، جماعتیں بھی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY