چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے شیر عوام کا خون چوستا ہے، اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے اور اس کا راستہ روکیں گے۔
بدین میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پیپلز پارٹی ملک بھر میں جدوجہد کر رہی ہے کہ 8 فروری کو عوام کی حکومت بنے، چاہتے ہیں کہ ملک میں عوامی راج قائم ہو۔
ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن لڑ رہی ہے اور مہم چلا رہی ہے، ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہ رہے ہیں لیکن ان کے پاس کوئی منشور نہیں ہے، ہم عوام کی طاقت پر اور وہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، جو نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں وہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انھیں غریب عوام کی کوئی فکر نہیں، صرف چوتھی بار وزیراعظم بننے کی فکرہے۔












