’ضمانتی بانڈ تاوان ہے‘ ن لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ

0
552

قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ عدالت سے رجوع کریں گے تاہم آج لیگل ٹیم لاہور ہائی کورٹ میں موجود ہے جو میری طرف سے پٹیش دائر کرچکی ہے۔

لاہور میں میں صحافیوں سے بات کرتےہوئےانہوں نے کہا کہ امید ہے کہ عدالت میں جلد گیس لگ جائےگا۔

انہوں نے کہ وزیراعظم عمران خان انسانی نوعیت کے مسئلے کو سیاسی بنانے رہے ہیں اس لیے ہم حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

شبہاز شریف نے حکومت سے سوال کیا کہ ‘6 جولائی 2018 کو نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف ٹرائل کورٹ میں فیصلہ دیا تھا اس وقت اپنی بیمار اہلیہ کی تیمارداری کررہے تھے، جیسے ہی فیصلہ آیا تو 13 جولائی کو مریم نواز کے ساتھ واپس آئے اور انہیں اڈیالہ جیل میں ڈال دیے جائے، تو کیا اس وقت انہوں نے انڈیمٹنی بانڈ دیا تھا’۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان این آر او دے سکتے ہیں اور نہ ہی لے سکتے ہیں۔

اپوزیشن رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت اب عوام کو یہ دھوکا دینا چاہتی ہے کہ دیکھو نواز شریف سے 7 ارب روپے نکوالیے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم کسی بھی صورت میں انڈیمنٹی بانڈ کا حکومتی فیصلہ قبول نہیں کرتے’۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے نامور وکلا نے انڈیمنٹی بانڈ کا تقاضہ کرنا قومی تقاضے کے منافی قرار دیا۔

صدر مسلم لیگ نے کہا کہ عدالت نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک بیرون ملک علاج کراسکتےہیں تب انڈیمنٹی بانڈ کی گنجائش نہیں رہتی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت شیورٹی بانڈ کی آڑ میں تاوان لینا چاہتی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کا معاملہ سب سے اوپر باقی سب چیزیں نیچے ہیں، ہر چیز کرنےکےلیے تیار ہیں، ایمنٹی بانڈ کی شرط لگانے کا جواز کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان کو جوٹ لگی تھی تب نواز شریف از خود ان سے عیادت کرنے گئے۔

انہوں نے حکومت پر کڑی تقندی کرتے ہوئے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ آپ (عمران خان) بیماری او انسانی معاملات کے اوپر زہریلی سیاست کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اور نیب کے مابین نواز شریف کی صحت کا معاملہ شیٹل کاک بنا دیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی طرف سے نواز شریف کے معاملے میں مزید تاخیر کی اور کوئی حادثہ پیش آیا تو قوم برداشت نہیں کرسکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیرون ملک جانے کے لیے راضی نہیں تھے، خاندان کے ہر فرد نے سابق وزیراعظم کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف نیب سمیت کوئی بھی ادارہ حکومت سے متعلق آدھے دھیلےکی کرپشن ثابت نہیں کرسکا جتنے بھی کیس تھے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کیا پرویز مشرف سے بانڈ مانگا گیا؟

SHARE

LEAVE A REPLY