شام ميں ترکی کی حاليہ فوجی کارروائی کے نتيجے ميں دہشت گرد گروہ ’اسلامک اسٹيٹ‘ کے سينکڑوں جنگجو حراست سے فرار ہو گئے۔
روس کے نائب وزير خارجہ نے يہ دعوی اپنے ايک انٹرويو ميں کيا ہے جو آج بروز جمعہ شائع ہوا۔ ان کے بقول اس پيش رفت سے گروہ کے دوبارہ زور پکڑنے اور مسلح کارروائياں کرنے کا خطرہ بڑھ گيا ہے۔
روسی نائب وزير خارجہ نے سرکاری نيوز ايجنسی سے بات چيت ميں مزيد کہا کہ شام کی علاقائی سالميت کا احترام لازمی ہے۔ ترکی نے پچھلے ماہ کے اوائل ميں اپنی سرحد سے متصل شامی علاقوں ميں کردوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔












