امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ دوحا میں ہونے والی طالبان اور افغان وفد ملاقات میں افغان خواتین، مرد، نوجوان سمیت افغان معاشرے کا ہر فرد شریک ہوگا۔

افغان مفاہمتی عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی سے آج اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانوں سے مل کر دیگر فریقین اور افغان معاشرے کے ساتھ کام کرنے کا ربط بن گیا ہے، طالبان افغان اجلاس کے نمائندوں سے ملاقات کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ طالبان اور افغان وفد کے درمیان اپریل کے وسط میں دوحا میں ملاقات ہوگی، طالبان اور افغان حکومت کی جانب سے دوحا ملاقات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY