وزیر اعظم عمران خان پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جموں و کشمیر کے مسئلے کے منصفانہ حل سے ہی جنوبی ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘اے پی پی’ کے مطابق وزیر اعظم سے ڈیبی ابراہمز کی قیادت میں برطانوی پارلیمان کے آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ (اے پی پی کے جی) کے وفد نے ملاقات کی۔

آل پارٹیز پارلیمانی کشمیر گروپ برطانیہ کی پارلیمان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پر مشتمل ہے۔

ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے جموں و کشمیر کے تنازع پر توجہ دینے پر گروپ کو سراہا اور کہا کہ گروپ نے قبل ازیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر رپورٹیں مرتب کی ہیں۔

وزیراعظم نے وفد کو بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو اٹھائے جانے والے یکطرفہ اورغیر قانونی اقدامات اور اس کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں اور انسانی المیہ جیسی صورتحال سے آگاہ کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY