ملک کی آبادی میں اضافے کے سبب سالانہ فی کس پانی کی دستیابی میں کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت آبی وسائل نے پانی کی دستیابی میں کمی سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔

وزارت آبی وسائل کی رپورٹ کے مطابق2017 سے 2023 تک آبادی میں 4کروڑ اضافہ ہوا اور فی کس پانی دستیابی میں 154 کیوبک میٹر کمی ہوئی۔

وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ 2030 تک پاکستان کی آبادی 28کروڑ 80لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے اور 2030 میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی 795کیوبک میٹر تک پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

وزارت آبی وسائل کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی کم ہوکر 679 کیوبک میٹر پر آگئی، پنجاب میں سالانہ فی کس پانی کی دستیابی 760کیوبک میٹر اور سندھ میں 1169کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی۔

وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پانی کے دستیاب وسائل فی کس 928کیوبک میٹر رہ گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY