بنگلا دیش پریمئر لیگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے آل رائونڈر پرفارمنس دے کر بوم بوم انٹری دیدی۔
شاہد خان آفریدی نے ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی طرف سے کھیلتے ہوئے سلہٹ سکسرز کے خلاف شانداری کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پہلے 12رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
سلہٹ سکسرز نے 9 وکٹ کے نقصان پر 101 رنز بناسکی، جس کے تعاقب میں شاہد آفریدی نے کھل کر اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھائے اور صرف 17 گیندوں پر 37رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 5 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔
آفریدی کی آل رائونڈر پرفارمنس کی بدولت ڈھاکا ڈائنا مائٹس نے میچ 8وکٹ سے جیت لیا












