انیس ممالک پر مشتمل یورو زون میں بے روزگاری کی شرح نو فیصد سے نیچے آ گئی ہے۔

یورپی شماریاتی ادارے یورو اسٹیٹ کے مطابق اس خطے میں بے روزگاری کی شرح اب مزید کم ہو کر 8.9 فیصد رہ گئی ہے، جو ایک ماہ پہلے نو فیصد تھی۔

دفتر شماریات نے مزید بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یورو زون میں اقتصادی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ یورو زون یعنی یورپی مشترکہ کرنسی یورو استعمال کرنے والے ممالک کی تعداد 19 اور ان کی مجموعی آبادی قریب 340 ملین یا 34 کروڑ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY