حملہ آوروں نے بھارت میں تربیت حاصل کی تھی، سری لنکن آرمی چیف کا انکشاف

0
643

سری لنکا کے آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل مہیش جنرل سینانائک نے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹر سنڈے کے موقع پر خود کش حملوں میں ملوث افراد نے بھارتی ریاست کیرالہ اور بنگلور کا سفر کیا تھا۔ پہلی بار سری لنکا کے کسی اعلیٰ عہدیدار نے دہشت گردوں کے بھارت سے تربیت لینے کی بات کی ہے۔

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملوں میں ملوث افراد نے کشمیر، بنگلور اور کیرالہ کی ریاستوں کا سفر کیا، ہمارے پاس اب تک یہی معلومات موجود ہیں۔

21 اپریل کو سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہونے والے دھماکوں میں 253 افراد ہلاک اور پانچ پاکستانی خواتین سمیت 500 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

کوچھی کاڈے، کٹواپٹیا اور بٹیکالوا میں تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ دارالحکومت کولمبو میں تین ہوٹلوں دی شینگریلا، سینامن گرانڈ اور کنگز بری میں دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے وقت مسیحی برادری کے لوگ ایسٹر کی تقریبات منا رہے تھے۔

اس سے قبل انٹیلی جنس ذرائع نے کہا تھا کہ دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زہران ہاشمی نے دہشتگرد حملوں کی تربیت بھارت میں حاصل کی تھی تاہم یہ پہلا موقع ہے جب سری لنکن فوج کے سربراہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY