مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع شوپیاں کے علاقے ناڈیگام میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے 4 کشمیری شہید کر دیے۔
ڈھونگ پنچایتی انتخابات کے خلاف انتخابی حلقوں میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔
قابض بھارتی فوج نے شوپیاں کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، آخری اطلاع آنے تک علاقے میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری تھا۔
دوسری جانب وادی میں ڈھونگ پنچایت انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔
حریت قیات کی اپیل پر انتخابی حلقوں والے علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے، حریت رہنماؤں نے کشمیریوں سے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔












