ملائیشیا : سعودی شاہی قافلے پرحملے کا منصوبہ،سات افراد گرفتار

0
262

ملائیشیا میں سعودی شاہی قافلے پر ممکنہ دہشتگرد حملے کے منصوبے کا انکشاف، منصوبہ بنانے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سربراہ ملائیشین پولیس کا کہنا ہے کہ پچھلے ماہ اکیس سے چھبیس فروری کے درمیان چھ غیرملکیوں سمیت ایک مقامی شخص کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد سعودی شاہی مہمانوں پر دورہ ملائیشیا کے دوران حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

گرفتار افراد میں چار یمنی، ایک انڈونیشی، ایک مشرقی ایشیائی اور ایک مقامی شہری شامل ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے وفد کے ہمراہ چھبیس فروری کو ملائیشیا کا چار روزہ دورہ کیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY