اسلام آباد ہائی کورٹ نے فردوس عاشق اعوان کی توہین عدالت پر غیر مشروط معافی قبول کر لی اور ان سمیت غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس واپس لے لیے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت مطمئن تھی کہ آپ نے جو بھی کہا وہ توہین عدالت میں ضرور آتا ہے۔

جسٹس اطہر من اللّٰه نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت اس کے باوجود توہین عدالت کے شوکاز نوٹسز واپس لے رہی ہے۔

کیا الیکشن کمیشن اپوزیشن کی خواہشات کے تابع ہے؟ فردوس اعوان

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے مزید ریمارکس میں کہا کہ اداروں کو متنازع کرنا اور لوگوں کا اداروں پر اعتماد خراب کرنا ٹھیک نہیں ہے، آزاد عدلیہ کے لیے اور بھی چیلنجز موجود ہیں، عدالت کو اچھا نہیں لگتا کہ وہ کسی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

SHARE

LEAVE A REPLY