تحریر : میاں امجد : پاک فرانس دوستی : حکومت پاکستان کا بہت اچھا قدم
محترمہ نغمانہ ہاشمی صاحبہ کی فرانس میں بطورسفیرنامزدگی
فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے محترمہ نغمانہ ہاشمی صاحبہ کی فرانس میں بطورسفیر نامزدگی کو حکومت پاکستان کا ایک بہت اچھا قدم قرار دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امور خارجہ پر دسترس کا منہ بولتا ثبوت ہے، محترمہ نغمانہ ہاشمی صاحبہ ایک قابل اور تجربکار سفارتکار ھونے کے علاوہ فرانس میں پہلے بھی اپنے فرائض سرانجام دے چکی ھیں اور انہیں فرانسیسی زبان اور فرانسیسی امور پر مکمل عبور حاصل ھے۔
محترمہ نغمانہ ہاشمی صاحبہ دفتر خارجہ میں مختلف اھم عہدوں پر فرائض سرانجام دینے کے علاوہ اس وقت بلجیم میں بطور سفیر تعینات ھیں،
انھوں نے آئرلینڈ میں بھی بطور سفیر اپنی خدمات سرانجام دے چکی ھیں یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان بہترین تعلقات ان کی اعلی سفارتکاری کا منہ بولتا ثبوت ھیں۔
محترمہ نغمانہ ھاشمی صاحبہ کی قابلے قدر خدمات کو سراتے ھوۓ پاکستانی کمیونٹی نے توقع ظاہر کی ھے کہ پاکستان اور فرانس کے تعلقات جو پچھلے کچھ عرصے سے سرد مہری کا شکار تھے وہ نئے سرے سے مضبوطی کی بنیاد پر استوار ھونگۓ،محترمہ نغمانہ ہاشمی صاحبہ اپنی فرانسیسی زبان اور فرانسیسی امور پر مکمل عبور کو استمعال کرتےہوے پاک فرانس دوستی کو بلندیوں پر لے جائے گی بلکے فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اور فرانس اور پاکستان کے درمیان سیاحت اور کاروباری معاملات کو بھی احسن انداز میں حل کریں گی












