داتا گنج بخش کے عرس کی تین روزہ تقریبات کاآغاز

0
143

برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید ابوالحسن علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے 974 ویں عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کاآغاز ان کے آستانہ عالیہ پر ہو گیا، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید زعیم حسین قادری نے رسم چادر پوشی سے تقریبات کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ہدیہ نعتؐ پیش کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ رسم چادر پوشی کے بعد دودھ کی سبیل کا بھی افتتاح کیا گیا۔ پنجاب حکومت کی طرف سے عرس کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ مختلف علاقوں سے زائرین مزار پر تشریف لا رہے ہیں۔

دریں اثنا عرس کے آخری روز کل مقامی تعطیل ہوگی جبکہ لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں بھی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ادھر ٹریفک پولیس نے عرس کے سلسلے میں بھاٹی چوک ٹریفک کیلئے بند کر دیا، سی ٹی او ٹریفک نے آج کیلئے ٹریفک پلان ترتیب دیا ہے، جس کے مطابق ضلع کچہری چوک سے داتا صاحب والی سڑک ٹریفک کیلئے بند ہو گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY