چیف سیکرٹری کے بعد پنجاب میں ایک اور بڑی تبدیلی کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو تبدیل کرتے ہوئے شعیب دستگیر کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ آفس نے نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی تعیناتی کی تصدیق کرتے ہئے بتایا ہے کہ اس حوالے سے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے آئی جی کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل حکمران جماعت تحریک انصاف محمد طاہر خان اور امجد جاوید سلیمی کو بھی بطور آئی جی پنجاب آزما چکی ہے۔ عارف نواز خان عام انتخابات 2018ء کے دوران بھی آئی جی پنجاب کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پنجاب میں انتظامی تبدیلیوں کا عمل شروع ہوگیا، چیف سیکریٹری پنجاب کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

صوبائی حکومت نے چیف سیکریٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ وفاقی سیکریٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان کو تعینات کردیا ہے۔

صوبائی حکومت نے نئے چیف سیکریٹری پنجاب کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے عہدے سے ہٹائے گئے سابق چیف سیکریٹری یوسف نسیم کھوکھر کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یوسف نسیم کھوکھر کو وفاق میں ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل سیکریٹری داخلہ میاں وحید الدین کو میجر (ر) اعظم سلیمان کی پنجاب منتقلی کے بعد سیکریٹری داخلہ لگائے جانے کا امکان ہے۔

چیف سیکریٹری پنجاب کی تبدیلی کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک ہی دن میں دو ملاقاتوں کے دوران کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY