مغربی دفاعی اتحاد نيٹو کے ستر برس مکمل ہونے کے موقع پر تين اور چار دسمبر کو برطانوی دارالحکومت لندن ميں رکن ممالک کی سمٹ شروع ہو گئی ہے۔
نيٹو کی اس سمٹ کا آغاز برطانوی شاہی محل يا بکہنگم پيلس ميں ايک تقريب سے ہوا جس کے بعد آج منگل کو ہی ڈاؤننگ اسٹريٹ پر بھی ايک سيشن منعقد کیا گیا۔ سمٹ کے دیگر اجلاس اور رہنماؤں کی مصروفيات کا آغاز بدھ کے روز سے ہو گا۔
لندن کے شمال ميں واقع ايک گالف ريزورٹ ميں تين گھنٹوں پر محيط اجلاس ميں تقريباً پچاس اہم فيصلے کيے جائیں گے۔ اس سمٹ کے موقع پر متعدد شریک لیڈروں کی انفرادی ملاقتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ امريکی صدر ٹرمپ اور جرمن چانسلر میرکل کی بھی ملاقات طے ہے۔ دو روزہ سمٹ ميں نيٹو کو درپيش اندرونی چيلنجز پر بالخصوص توجہ دی جائے گی۔












