
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کچھ دو طرفہ معاہدوں پر “کافی تیزی سے” پیش رفت کر سکتا ہے ۔
سعودی عرب گزشتہ سال سے امریکہ کے ساتھ کسی دفاعی معاہدے کے ساتھ ساتھ سویلین نیوکلیئر پروگرام میں معاونت کے لیے سخت سودے بازی کر رہا ہے۔
اس بڑے معاہدے کے ایک حصے کے طور پرسعودی حکومت اسرائیل کو پہلی بار تسلیم کر ے گی ۔
گزشتہ ماہ ڈی فیکٹو حکمران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کو تسلیم کرنے کو خارج از امکان قرار دیا تھا۔
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو اس بات کا اعادہ کیا کہ “جب تک فلسطینی ریاست کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تب تک تعلقات معمول پر لانے پر بات چیت نہیں ہو سکتی “۔











