امریکی شہر نیویارک میں قائم صحافیوں کی تنظیم نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ صحافی چین کی جیلوں میں ہیں۔

ان میں سے بیشتر کو ریاست کے خلاف کام کرنے اور خبریں گھڑنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ اس بیان میں بتایا گیا کہ ترکی، سعودی عرب، مصر، اریٹیریا، ویتنام اور ایران ایسے ممالک ہیں، جہاں کئی صحافیوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں رکھا گیا ہے۔

اس پریس ریلیز کے مطابق چین میں گرفتار صحافیوں کی تعداد اڑتالیس ہے۔ ترکی دوسرا ملک ہے جہاں سینتالیس صحافی اس وقت جیلوں میں ہیں۔ صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے مطابق گزشتہ تین برسوں سے چین اور ترکی میں سب سے زیادہ صحافیوں کو حراست میں لیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY