پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ویمن ونگ کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی۔

مبینہ آڈیو میں تحریکِ انصاف کی سابق ایم پی اے فرح کی سبرینا سے گفتگو موجود ہے۔

سامنے آئی مبینہ آڈیو میں فرح سبرینا سے کہہ رہی ہیں کہ اب ناں جی ایچ کیو پہنچنا ہے۔

مبینہ آڈیو میں فرح کا کہنا ہے کہ میں نکل آئی ہوں کیونکہ میم کنول نکلی ہوئی ہیں، میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے۔

فرح نے مبینہ آڈیو میں مزید کہا ہے کہ فیض آباد میں راشد حفیظ، شفیق اور سماویہ ہیں، سماویہ ہیروئن بنی آگے آگے جا رہی ہے۔

تحریکِ انصاف کی سابق ایم پی اے فرح کا مبینہ آڈیو میں یہ بھی کہنا ہے کہ جی ایچ کیو جانے کے لیے میم کنول نے کہا ہے، ہم نے جی ایچ کیو جانا ہے، فیض آباد آدمی جا رہے ہیں۔

………………………….

جی ایچ کیو کے گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ پر راولپنڈی پولیس نے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹیگ یشن زنیرہ اظفر کریں گی۔

انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ میں ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ڈی پی او سٹی اور تین ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن ٹیم درج مقدمات کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائے گی۔

جی ایچ کیو پر مظاہرین کا حملہ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت 15 افراد کو نامزد کیا گیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY