سابق صدر سپریم کورٹ بار یاسین آزاد سمیت قانونی ماہرین نے وزیر مملکت شہریار آفریدی کے بیان کو توہین عدالت اور عدلیہ پر عدم اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں قانونی ماہرین نے وزیر مملکت برائے نار کوٹکس کنٹرول کے بیان ’ضمانتوں کا موسم چل رہا ہے‘ پر ردعمل کا اظہار کیا۔
سابق صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ شہریار آفریدی کا بیان ضمانتوں کا موسم چل رہا ہے، توہین عدالت ہے اور عدلیہ پر عدم اعتماد ہے۔
رشید رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ فوٹیج اور ویڈیو میں کوئی فرق نہیں، فوٹیج تھی تو عدالت میں کیوں نہیں دکھائی؟












