جج ارشد ملک ویڈیوکیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے میاں میر کالونی میں ایک نون لیگی عہدیدار میاں رضا کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر مختلف اشیاء قبضے میں لےلی ہیںجبکہ بیرون ملک مقیم میاں رضا کی فیملی اور وکیل نے ایف آئی اے کے اقدام پر انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مسلم لیگ نون کے عہدیدار میاں رضا کے وکیل محمد مظاہر کے مطابق بیرون ملک میں مقیم میاں رضا کی اہلیہ نے انہیں فون پر چھاپے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ میاں میر پہنچی تو رہائشگاہ کے بیرونی اور اندرونی تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گھر سے سی سی ٹی وی ریکارڈ سمیت کمپیوٹر اور دیگر دستاویزات غائب تھیں ، گھر میں بنے سیاسی دفتر سمیت رہائشی کمروں کے تالے توٹے ہوئے تھے اور کچھ ریکارڈ اور ضروری سامان غائب تھا۔
ایڈووکیٹ محمد مظاہر کا کہنا ہے کہ میاں رضا کا نام جج ارشد ملک کیس کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے ، ایف آئی اے نے کارروائی سے قبل کوئی لیگل نوٹس تک نہیں بجھوایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکریٹریٹ پر بھی ایف آئی اے نے چھاپہ مارا تھا جس کے خلاف نون لیگ نے اتوار کو احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے مرکز ی سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ن لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن پر چھاپہ مارا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے چھاپا مارا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایف آئی اے کے چھاپے کا مقصد ماڈل ٹاؤن سے مواد کو قبضے میں لینا ہے جبکہ ایف آئی اے نے انکوائری کے سلسلے میں پرویز رشید کو بھی طلب کر رکھا ہے۔
ایف آئی اے نے انکوائری کے سلسلے میں ن لیگ رہنما عطا تارڑ کو کل طلب کر رکھا ہے جبکہ پرویز رشید اور عظمیٰ بخاری کو 30 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے۔












