یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ روکنے کا فیصلہ

0
788

یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کےخلاف کارروائیاں کی جائیں گی، ایم ٹیگ کے لیے مختلف مقامات پر 16پوائنٹس قائم ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق 14 نومبر سے اب تک تقریباً ایک لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔

عرفان میمن نے کہا کہ بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی ٹیگ ریڈرز کی مدد سے نشاندہی کی جائے گی، ٹیگ ریڈرز کو مختلف انٹری پوائنٹس اور ناکہ جات پر انسٹال کیا گیا ہے۔

ڈی سی کے مطابق یکم جنوری سے ٹیگ ریڈرز فعال کر دیےجائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY