استور اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

گلگت اور ضلع استور میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی، تاحال کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں جبکہ زلزلے کا مرکز سکردو سے 90 کلو میٹر دور اور گہرائی 60 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY