انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے سری لنکن کپتان دنیش چندی مل کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیدیا ہے۔

سینٹ لوشیا میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ کے موقع پر آئی سی سی نےدنیش چندی مل کے خلاف چارج شیٹ جاری کی ہے۔

اس میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کا معاملہ سامنے آیا ،سری لنکن ٹیم نے گیند کرنے اور 5 پینالٹی رنز دیے جانے کے بعد فیلڈ میں آنے سے انکار کیا تھا ۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں دنیش چندی مل پرانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.2.9 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی یہ شق بال سے چھیڑ چھاڑ پر عائد کی جاتی ہے ،اس سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بین کرافٹ پر بھی اسی شق کے تحت الزام لگایا گیا تھا ،جنہیں بعد ازاں سزا بھی ہوئی تھی ۔

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے ٹیموں کے درمیان سینٹ لوشیا میں جاری دوسرے کے تیسرے دن میچ امپائرز علیم ڈار اور ای این گولڈ نے سری لنکن کھلاڑیوں کی جانب سے گیند سے مبینہ چھیڑ چھاڑ پر گیند تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ،جس کے بعد سری لنکن ٹیم نے احتجاجاً گراؤنڈ میں آنے سے انکار کردیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY