وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین کے پاس لامحدود اختیارات ہیں، جمہوری معاشرے میں ایسے لا محدود اختیارات نہیں ہونے چاہیئں۔

وفاقی وزیر تعلیم بھی چیئرمین نیب کے اختیارات سے متعلق اپوزیشن کی رائے سے متفق نکلے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ چیئرمین نیب کے اختیارات کے بارے میں پارلیمنٹ میں بحث ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے پاس لامحدود اختیارات ہیں، جمہوری معاشرے میں ایسے لا محدود اختیارات نہیں ہونے چاہیئں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلی حکومت مسلم لیگ (ن) کی تھی، انہوں نے نیب قوانین پر کوئی ترمیم نہیں کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY