پنجاب کے مختلف حصوں میں اسموگ کی صورتحال دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
اب نئی تصویر سامنے آئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسموگ کس حد تک فضا میں چھائی ہوئی ہے۔
ناسا ورلڈ ویو کی جانب سے جاری سیٹلائیٹ تصویر میں پنجاب کے مختلف حصوں اور بھارت کے علاقوں میں اسموگ کے بہت بڑے بادل کو چھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ناسا کی جانب سے اسی خطے کی 31 اگست 2024 کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس سے صورتحال کا اندازہ لگانے میں مدد ملتی ہے۔
اس خطے میں ہر سال سردیوں میں اسموگ فضا میں چھا جاتی ہے۔












