امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں فیکلٹی ممبرہلاک،مشتبہ شخص کوحراست میں لے لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائناکے چیپل ہل کیمپس میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد یونیورسٹی میں لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔طلباء کو نقل و حرکت سے روک دیا گیا۔تاہم دوگھنٹے بعد پولیس نے ہائی الرٹ ختم کردیا۔
مقامی پولیس کے سربراہ برائن جیمزنے پریس کانفرنس میں کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔تاحال ہلاک ہونے والے شخص اورملزم کی شناخت نہیں بتائی گئی۔یونیورسٹی دنیا کی مشہور جامعات میں سے ایک ہے جہاں بتیس ہزار طلباء زیرتعلیم ہیں۔












