کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں کوچنگ سینٹر میں فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کوچنگ میں کچھ طلبہ کا جھگڑا ہوا تھا جس پر انتظامیہ نے صلح کرادی تھی۔

پولیس کے مطابق آج ایک نوجوان اپنے ہمراہ لڑکوں کو لایا اور فائرنگ کی، زخمی کو فوری طور پر اسپتال روانہ کیا گیا ہے،مزید تحقیقات جاری ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY