وسطی بھارتی رياست چھتيس گڑھ ميں ماؤ باغيوں نے ايک گاڑی کو دھماکے سے اڑا ديا، جس کے نتيجے ميں نيم فوجی دستوں کا ايک اہلکار اور چار شہری ہلاک ہو گئے ہيں۔
ايک مقامی پوليس اہلکار نے بتايا ہے کہ بس بارودی سرنگ کی زد ميں آ کر تباہ ہوئی۔ باغيوں نے اس منی بس کو دنتے وادا نامی ضلعے ميں آٹھ نومبر کے روز نشانہ بنايا۔
یہ علاقہ ماؤ نواز باغیوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ چھتیس گڑھ میں آئندہ ہفتے علاقائی انتخابات ہونے والے ہيں جب کہ باغی پارلیمانی جمہوری نظام کو تسلیم نہیں کرتے۔












