وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سینیٹ میں اپوزیشن کو کرارا جواب دے دیا ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سیف الرحمان کو چیئرمین نیب لگانے والے سیاسی انتقام کی بات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے نیب کے ذریعے بینظیر شہید کو نشانہ بنایا ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو نیب نے پکڑاہے ۔
انہوں نے کہا کہ شہباز پر ان کی حکومت میں کیس بناتھا،اب نیب جانےاور شہباز شریف جانے ہم کچھ نہیں کہتے ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے چور ڈاکو کو پکڑنے کی بات کی تو ان کا سانس پھول گیا ۔











