نواز شریف کا اہلیہ کےہوش سنبھالتےہی واپسی کا اعلان

0
791

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کلثوم نواز کے ہوش میں آتے ہی پاکستان واپسی کا اعلان کردیا اور کہا کہ ووٹ کی عزت کی قیمت ہتھکڑی اور جیل ہے تو چکانے کےلئے تیار ہوں۔

لندن میں اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نوازشریف نے وطن واپسی کا اعلان کیا اور کہا کہ جیسے ہی میری اہلیہ ہوش میںآئیں گی میں ان سے سلام دعا کرکے وطن لوٹ جائوں گا،یہ میری خواہش ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم جلد از وطن لوٹنے کےلئے مجھ سے بھی زیادہ بے تاب ہے ،میں بھی جلد وطن جاناچاہتا ہوں،میں نے انہیں تجویز دی کہ میں چلا جاتا ہوں تم یہاں سے معاملات دیکھوں لیکن ان کا کہنا ہے کہ دونوں ساتھ ہی جائیں گے۔

نوازشریف نے کہا کہ مجھے سزا کسی کرپشن ،سرکاری خزانے کی لوٹ مار کی نہیں، میں نے فیصلہ نہیں پڑا لیکن میڈیا سے یہ اطلاع ملی ہے کہ آج کے فیصلے میںیہ نہیں بتایا گیا کہ مجھے کس جرم میں سزا دی گئی ہے ۔

ان کا کہناتھاکہ جس جدوجہد کا آغازکیا ہے اس میں اس طرح کے فیصلے ،سزائیں ملتی ہیں،اس طرح کی جدوجہد میں کسی کوپھانسی دی جاتی ہے،کسی کو غدار اور کسی کو ہائی جیکر تک بنایا جاتا ہے، بعض سیاسی و مذہبی جماعتوں سے دھرنے کرائے جاتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مزیدکہا کہ ممبران کی وفاداریاں بندوق کی نوک پر تبدیل کرائی جاتی ہے،انتخابی امیدوار نااہل کرائے جاتے ہیں، پارٹی کے انتخابی نشان سے محروم کرایا جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنے اور اپنی بیٹی کےلئے نہیں سوچا،اس سازش میں شریک افراد کون ہیں؟یہ سزا پاکستان کی تاریخ کا 70سال کا رخ موڑنے پر دی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY