وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سرتاج عزیز کی بطور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن تقرری کی منظوری دیدی ہے۔
سرتاج عزیز کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، جبکہ وزیراعظم نے لیفٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کی بطور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی تقرری کی بھی منظوری دیدی ہے۔
وزیر اعظم نے امیر مقام ، عرفان صدیقی ، سردار مہتاب اور جام معشوق کی بطور مشیر تقرریوں کی بھی منظوری دی ہے












