ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 248 ہو گئی

1
7090

کورونا وائرس دم توڑنے لگا، چوبیس گھنٹے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم ستانوے نئے مریض ریکارڈ پر آ گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 248 ہو گئی جن میں سے ایکٹو کیسزکی تعداد 3279 ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 363 بتائی گئی ہے۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2659 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 93 ہزار 606 تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹے کے دوران 23 ہزار 425 کورونا ٹیسٹ کیےگئے اب تک ملک بھرمیں 2 کروڑ 79 لاکھ 3 ہزار 660 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر 213 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 660 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سندھ میں 5 لاکھ 76 ہزار 549، خیبر پختونخوا 2 لاکھ 19 ہزار 371 اور بلوچستان میں 35 ہزار 483 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسلام آباد ایک لاکھ 35 ہزار 150، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 729 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 306 ہو گئی ہے۔

SHARE

1 COMMENT

  1. ایس ایس تنظیم کے لوگ مسلمانوں کو بہت برا کہہ رہے ہیں اور نبی کی شان میں مذاق اڑاتے ہیں، ان لوگوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے پناہ دی رکھی ہے ، جس طرح انہوں نے دھرم سنسد کا نام دے کر ایک جلسہ منقد کیا گیا جسمیں میں مسلمانوں کے خلاف زہر اگلا گیا ، لیکن اب تک ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی، ایسا لگتا ہے کہ اترا کھنڈ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اور مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہونے کے بعد بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، حکومتیں انہیں پناہ دے رہی ہیں، سب کچھ ان کے اشارے پر رہا ہے لیکن ہمارے وزیر اعظم مودی جی خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں، اپوزیشن پارٹی کے کچھ لیڈروں نے اس کی سخت مذمت کی ہے، مذہب کے نام پر، جس نرسمہانند نے دھرم سنسد میں مسلمانوں کو قتل کرنے اور اسلام کو ہندستان سے مٹانے اور نبی اکرم صلی علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور ان کے حوصلے اب اور بھی بلند ہیں ، گڑگاؤں میں مسلمانوں کو جمعہ کی نماز پڑھنے سے روکا جا رہا ہے اور پولیس بھی بڑی تعداد میں وہاں موجود رہتی ہے لیکن صرف تماشای بنی رہتی ہے، اسی لیے آر ایس ایس والوں کی ہمت بڑھتی جارہی ہے، حال ہی میں ہریدوار میں دھرم سنسد کا انعقاد کیا گیا جس میں مسلمانوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، لیکن اتراکھنڈ کی حکومت جو کہ بی جے پی کی ہے، ان کے خلاف اب تککوئیکارروائی نہیں کی، لوگوں نے کارروائی کا مطالبہ کیا حے ی

LEAVE A REPLY