وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت کرت ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے بلاول کی سیاسی موت کا ذکر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے دو روز قبل اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ ’بلاول اگر سیاسی میدان میں بچ کر نہیں چلے تو مارے جائیں گے‘۔

اس بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ شیخ رشید کا بیان قتل کی دھمکی ہے، پی پی قیادت اسے سنجیدگی سے لے رہی ہے، یہ بہت حساس معاملہ ہے۔

شیخ رشید نے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پی پی چیئرمین کی سیاسی موت کا ذکر کیا تھا، وہ بلاول کے دشمن نہیں ہیں، اللہ نہ کرے انھیں کچھ ہو۔

SHARE

LEAVE A REPLY