کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں واقع ایف سی کی چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، واقعے میں دو حملہ آور ہلاک جبکہ 5افراد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دھماکا اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2ایف سی اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہوئے ۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے ۔

دھماکےکے بعد علاقہ فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا، ریسکیو ادروں کے کارکن اور پولیس متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی،جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دھماکے کےبعد ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافد کردی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY