نگہت نے کہاہائے ہمارا سائبان نہیں رہا۔ ڈاکٹر ثروت رضوی

0
990

عزیز دوست ڈاکٹر نگہت نسیم کے، والدِ محترم اس دنیائے فانی سے داعئ اجل ہوئے۔۔۔یہ خبر عالمی اخبار پر پڑھ کے دل درد سے لبریز ہوا اورنگہت کے اباجی کی مسکراتی ہوئی شکل نگایوں کے آگے آگئی۔۔۔

ڈاکٹر نگہت نسیم ایک مہربان شخصیت ایک مسیحا صفت دوست ہیں جنہیں دل کے زخموں پر مرہم رکھنے کاہنر آتا یے۔ان کی ہر تحریر خواہ کسی بھی موضوع پہ ہو آفاقیت رکھتی ہے کہ وہ ہمیشہ انسانیت کی بات کرتی ہیں اور انسانی حوالے ان کے لیے بہت اہم رہے ہیں۔خوشی کی رت ہو یا غم کا موسم۔۔۔دوستوں کو تنہا نہیں چھوڑتیں۔۔۔ان کی دیوار مہربانی پر جائیں تو صحیفوں کی دعاؤں سے لے کر شاعری سفر نامے سیاسی تجزیے معاشرتی کالم کے ساتھ ساتھ انسانی رشتوں ناطوں کی خوشبو بھرے لمحات لفظوں میں قید ایسے ملیں گے جیسے، آپ خود اس منظر نامے میں شریک ہوں

یہی نہیں۔۔۔محبت ان کا دھرم ہے کہ وہ بے زبان جانوروں سے بھی پیار کرنے والی اور ان کے اظہار کو زبان دینے والی خاتون ہیں۔۔۔ان کی پوسٹ کے زریعے ہم سب ان کے اباجی اور امی سے ملتے رہے اور شفقتوں او محبتوں کو محسوس کرتے رہیں ہیں۔۔۔

چند برس قبل جب انکی امی کا انتقال ہوا تو میں بہت عجیب کیفیت میں آگیی تھی۔۔۔نگہت آپی کی والدہ بھی انہی دنوں اللہ کو پیاری ہوئیں ۔۔۔مجھے حوصلہ دیتی رہیں نگہت آپی اور ہم جنت مکانی ماؤں کا ذکر کرتے ۔۔۔بلا شبہ یہ والدین ہی تو ہیں جن کی وجہ سے ہم آج کسی قابل ہیں ۔۔۔ہم اپنے والدین کا بنایا ہوا شہہ پارا ہیں۔۔۔۔اباجی کا ذکر ،ان کی نصیحت بھری باتیں ان کی شفقت ان کی تربیت کے ہزار پہلو۔۔۔۔ان کے ساتھ گذرے نرم و شفیق نورانی لمحات ان کی قدریں۔۔۔یہ سب ہم تک نگہت نسیم سے پہنچتا رہا ۔۔

گزشتہ برس لندن میں ہونے والی ملاقاتوں کا حال انہوں نے من و عن تحریر کیا۔۔۔عشق محمد ص و آلِ محمد ص سے مالا مال دل۔۔۔فلاحی و دینی کاموں میں پیش پیش ایک دل خاموش ہوگیا۔۔۔۔بیٹیوں کو ہونے والے حادثات کی خبر پہلے ہوجاتی ہے۔۔۔اوردور رہنے والے تو اور بھی دل سے قریب ہوتے ہیں

میری نگہت سے بات ہوئی تو یہی کہا انہوں نے کہ دل کو محسوس ہورہا تھا کہ انہونی ہونے والی ہے۔۔۔۔ہائے ہمارا سائبان نہیں رہا ۔۔۔نگہت کے اس جملے میں ان تمام بیٹیوں کا کرب ہے جن کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا ہو۔

پروردگار مرحوم نسیم اشرفی صاحب کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔۔۔۔نگہت نسیم دلشاد نسیم و نزہت نسیم باقی تمام لواحقین کے لیے صبرو سکون کی دعائیں ۔۔۔ دکھتی رگ پر یاتھ رکھ کر شفا دینے والی نگہت نسیم۔۔۔ہم آپ کے اس دکھ پر کیسے مرہم رکھیں۔کہ لفظ بڑے کمیاب ہیں۔۔سوائے اس کے اور کیا کہیں کہ ہم شریکِ غم ہیں

ڈاکٹر ثروت رضوی

SHARE

LEAVE A REPLY