چین کے اڑسٹھویں قومی دن کے موقع پر دارالحکومت بیجنگ کے تیان ان من سکوائر پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی ، لاکھوں لوگوں نے شرکت کی ۔ چین کے اڑسٹھویں قومی دن کے موقع پر دارالحکومت بیجنگ کے مرکزی تیان ان من سکوائر پر خصوصی تقریب میں پرچم کشائی کی گئی ۔ فوجی بینڈ کی دلکش دھنوں پر چھتیس فوجیوں نے مارچ کیا اور پرچم لہرایا ۔

پرچم کشائی کے بعد ہزاروں پرندے آزاد کئے گئے ، ابر آلود اور سرد موسم کے باوجود ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے تقریب دیکھی ۔ ادھر ہانگ کانگ میں بھی چین کے قومی دن کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں نو منتخب چیف ایگزیکٹو کیری لام سمیت اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ تقریب کے مقام سے کچھ دور جمہوریت کے حامیوں نے ریلی نکالی اور حکومت مخالف تقاریر کیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY