پاکستان میں مقیم لاکھوں کشمیری مہاجرین کا حقِ رائے دہی ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے: میر واعظ عمر فاروق

0
566

کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم لاکھوں کشمیری مہاجرین کا حقِ رائے دہی ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیری مہاجرین کے حقوق جموں و کشمیر کے عوام کے اجتماعی حقوق کا لازمی حصہ ہیں۔

میر واعظ عمرفاروق نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی جموں وکشمیر کے ہر علاقے کے لوگوں کے حقوق کی نمائندگی سے مشروط ہے، ایک طبقے کے حقوق کی خاطر دوسرے کے آئینی و جمہوری حقوق کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ تمام فریقین مل بیٹھ کر باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم کے ذریعے بات چیت کریں اور ایسا حل تلاش کریں جو سب کے لیے قابلِ قبول ہو۔

SHARE

LEAVE A REPLY