شرح اموات کو کم کرنے میں ناکامی پر ہائیڈرو اوکسی کلوروکوئن، ایچ آئی وی کی ادویات کا ٹرائل روک دیا گیا

0
695

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ انہوں نے ہسپتال میں داخل کورونا وائرس کے مریضوں کی شرح اموات میں کمی لانے میں ناکامی کے بعد ملیریا کی دوا ہائیڈرو آکسی کلوروکوئین اور ایچ آئی وی کی دوا لوپیناویر/ریتوناویر کے ٹرائلز کو ختم کر رہے ہیں۔

“ان کا کہنا تھا کہ ‘ان عبوری آزمائشی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ دیکھ بھال کے معیار کے مقابلے میں ہائڈروآکسی کلوروکوئن اور لوپیناویر/ریتوناویر ہسپتال میں داخل کورونا وائرس کے مریضوں کی اموات میں کمی نہیں لاتے ہیں’۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا کہ ان ادویات کے ٹرائل روکنے کا فیصلے بین الاقوامی اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارش پر لیا گیا ہے، اس کا دیگر مطالعات پر اثر نہیں پڑتا ہے جہاں یہ ادویات ہسپتال سے باہر مریضوں کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY