محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 57 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 35 ہزار 602 ہوگئی۔
صوبے میں وائرس سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا جبکہ وسط اگست میں وبا سے دم توڑنے والے 2 مریضوں کو بھی اعداد و شمار میں شامل کیا گیا جس کے بعد یہاں اموات کی مجموعی تعداد 1246 ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 310 نئے مریض اور 7 اموات کا اضافہ ہوا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 638 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 310 کےنتائج مثبت آئے، یوں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 691 ہوگئی۔
مزید یہ کہ 7 اموات نے صوبے میں کورونا وائرس سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد کو 2 ہزار 357 تک پہنچا دیا۔












