وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے پر خوشی نہیں ہوئی ،سیاستدانوں کے فیصلے عدالتوں میں نہیں عوام کے ووٹ سے ہونے چاہئیں۔

تحریک انصاف کی جان، جہانگیر خان ترین کی نااہلی پر جہاں حکمران جماعت کے بیشتر ارکان خوش ہیں، وہیں خواجہ سعد رفیق نے سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناخوشی کا اظہار کیا۔

کراچی میں ایوان ہائے صنعت و تجارت سے خطاب میں وفاقی وزیرریلوے نے جہانگیر ترین کی نااہلی پر شعری انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’دشمن مرے تے خوشی نہ کریئے، سجنا ں وی مرجانا‘۔

ان کا مزید کہناتھاکہ عوام جس سیاستدان کو ووٹ دیں اسے مدت پوری کرنی چاہیے، اس موقع پرسعد رفیق نے شکوہ کیا کہ حکومت کو کام نہیں کرنے دیا گیا ۔

وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ کبھی الیکشن چوری کا الزام لگاکر دھرنے دیئے گئے،تو کبھی مودی کا دوست قرار دیا گیا، جبکہ اب ایمان پر سوال اُٹھایا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ ہم کے پی میں حکومت بناسکتے تھے لیکن ایسا نہیں کیا ،اسپیکرقومی اسمبلی کےخدشات پراسٹیک ہولڈرز کو غور کرناچاہیے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ چین سے انتہائی کم سود پر طویل مدتی قرضے کی بات کی ہے،بندرگاہوں سے پشاور تک ایک ریلوے لائن بنائیں گے

SHARE

LEAVE A REPLY