شام میں قیام امن کے حوالے سے روس، ایران اور ترکی کے مابین روسی شہر سوچی میں مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے ترک اور ایرانی ہم منصب رہنماؤں کو بتایا کہ شام میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف جنگ تقریباﹰ اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے مطابق ان مذاکرات میں شام کے حوالے سے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔
اس دوران ایرانی صدر حسن روحانی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شام میں بیرونی مداخلت ہر حال میں بند ہونی چاہیے۔












