ریڈیو پاکستان کے دو ملازمین کورونا وائرس کے باعث جاں بحق

0
801

ریڈیو پاکستان کے ملازمین سینئر براڈ کاسٹ انجینئر محمد اشفاق اور اردو زبان کی نیوز ریڈر ہما ظفر وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق محمد اشفاق ریڈیو پاکستان کے مستقل ملازم تھے جبکہ ہما ظفر کنٹریکٹ بنیاد پر کام کرنے والے نیوز ریڈر تھیں اور گزشتہ 20 سال سے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں قومی خبریں پڑھ رہی تھیں۔

ہما ظفر نے بیرون ملک سے نفسیات کے مضمون میں پی ایچ ڈی حاصل کر رکھی تھی۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر شبلی فراز اور دیگر اعلیٰ حکام نے دونوں ملازمین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کااظہار کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY