منزہ سہام مرزا حکومتی ممبر قومی اسمبلی کے ظلم کا شکار , اشرف عاصمی ایڈووکیٹ

0
634

منزہ سہام مرزا حکومتی ممبر قومی اسمبلی کے ظلم کا شکار
صاحبزادہ میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ
ہمارئے معاشرئے میں عدل و انصاف کا بول بالا اِس لیے نہیں ہوسکا کہ ہمارئے معاشرئے میں معاشی اونچ نیچ اتنی زیادہ ہے کہ اِس فرق کو دور کرنے کے لیے اُس نظام کی اشد ضرورت ہے جس نظام کو نبی پاکﷺ نے نافذ فرمایا۔پوری دُنیا میں جن ملکوں میں معاشی طور پر انصاف ہے اُن ممالک کا معاشرتی ڈھانچہ انسانوں کے رہنے کے قابل ہے۔ جب معاشی تغاوت اِس نہج پر پہنچ جائے کہ چند فی صد طبقے نے پوری قوم کو یر غمال بنا رکھا ہو اور عوام الناس شودر سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہوں تو پھر کس کس طرح اِن نا انصافیوں کا رونا رویا جائے۔ پاکستان میں نظام معیشت چند ہاتھوں میں مرتکز ہے اور یوں دولت پرست طبقے نے بیس بائیس کروڑ عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔پھر یہی معاشی ظلم ہر طرح کے ظلم کو جنم دیتاہے۔ کوئی کسی کو قتل کرئے کوئی ڈاکے مارئے کوئی کسی کو ہراساں کرئے اُس کی شنوائی کہیں نہیں ہوتی۔ دولت ہاتھ میں ہو تو پھر آپ اِس معاشرئے کے ان داتا ہیں آپ ہی حکمران ہیں آپ ہی منصف ہیں آپ ہی سیاہ سفید کے مالک بن جاتے ہیں۔ ہمارئے معاشرئے میں غریب ہونا اِتنا بڑا جُرم ہے کہ اِس کا مداوا ممکن ہی نہیں ہے۔ اراکین اسمبلی جو عوام کے ووٹ سے حکومت میں آتے ہیں اُن کا کام عوام کی خدمت اور اُن کی تکالیف کا ازالہ کرنا ہوتا ہے لیکن پاکستان میں ممبر اسمبلی بننے کا مطلب آپ کے ہاتھ میں لائسنس آجاتا ہے کہ آپ جس کی چاہے عزت اُچھال دیں اور جس کی چاہے زندگی ختم کروادیں۔ ایسے معاشرئے ظلم کے معاشرئے ہوا کرتے ہیں اِنمعاشروں پر پھر قہرِ خداوندی نازل ہوکر رہتا ہے۔ چند دن پیشتر یہ خبر سوچل میڈیا کے ذریعہ سے ملی کہ دوشیزہ ڈائجسٹ کی مدیر محترمہ منزہ سہام مرزا بدترین ہراسمنٹ کا شکار ہیں اور پچھلے دس سالوں سے وہ ایک ایسے شخص کے ظلم کا نشانہ بنی ہوئی ہیں جو کہ اِس وقت حکومتی جماعت میں ہے۔ جی ہاں جناب جمیل صاحب ایم این اے جو کہ اُن کے سابق شوہرہیں وہ اُن سے طلاق لے چکی ہیں لیکن وہ اپنی طاقت کے نشے میں منزہ سہام مرزا کو نشان عبرت بنانے پر تُلے ہوئے ہیں۔ جناب ایم این ائے صاحب خدا بن بیٹھے ہیں اور محترمہ منزہ سہام مرزا کی زندگی کو جیران بنانے کے لیے معاشی طور پر بھی اور سماجی طور پر بھی اُن کو ہراساں کرر ہے ہیں۔ محترمہ منزہ سہام مرزا کراچی میں ہیں لیکن دوسرے شہروں میں اُن پر مقدمات کرکے اُن کو شدید ترین ذہنی تشدد کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
منزہ صاحبہ پر ہونیوالے ظلم میں ہماری حکمران اشرافیہ مکمل طور پر شامل ہے۔ ہمارہ بوسیدہ نظام انصاف عام شخص کو انصاف دینے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ جب منزہ سے میری گفتگو ہوئی تو ُن کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی مذکورہ ایم این اے کی چیرہ دستیوں اور ظلم کے حوالے سے درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
پچاس سے چلنے والے پبلشنگ ہاوس کی مالکہ جو کہ خود صحافتی تنظیموں کی عہدیدار ہیں اگر اُن کو انساف نہیں مل رہا تو ا،س سے اندازہ لگا یا جاسکت اہے کہ انصاف کتنا مشکل ہے۔ جناب وزیراعظم چیف جسٹس آف پاکستان گورنر سندھ اِس بات کو نوٹس لیں کہ ایک خاتون اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کی سرزمین پر جس طرح کی تکالیف کا سامنا ہے اُس کا ازالہ کرنا کس کا فرض ہے؟ کیا اب محترمہ منزہ صاحبہ بھی کسی محمد بن قاسم کو پکاریں۔ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو آگے بڑھ کراپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اور محترمہ منزہ سہام مرزا پر ہونے والے ظلم کو روکنا ہوگا۔کفر کا معاشرہ قائم رہ سکتا ہے لیکن ظلم و ناانصافی کے معاشرئے تباہ وبرباد ہوجاتے ہیں۔ محترمہ منزہ سہام مرزا کو انصاف چاہیے اِس مقصد کے لیے جناب وزیر اعظم صاحب اپنا کردار ادا کریں۔عالمی اخبار کے چیف ایڈیٹر جناب صفدر ہمدانی اور ڈپٹی ایڈیٹر ڈاکٹر نگہت نسیم نے جوآواز اُٹھائی ہے ہم اُن کے ساتھ ہیں اور محترمہ منزہ سہام مرزا کو انصاف دلانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

SHARE

LEAVE A REPLY