مجھے کس بات نے برسو‍ں بعد قلم اٹھانے پر تیار اور مجبور کیاََ

0
1046

مجھے کس بات نے برسو‍ں بعد قلم اٹھانے پر تیار اور مجبور کیاََ

شاید کرونا نے
شاید ساری دنیا میں جو کرونا کی وجہ سے
خوف و ھراس پھیل گیا ھے اسکی وجہ سے __
یا شاید، میں نے لندن کے شہزادہ چارلس کی اس، وبای مرض میں مبتلا ھونے کی خبر نے قلم اٹھانے پر مجبور کیا
گو کہ شہزادہ چارلس، کبھی بھی میرے لیے پسندیدہ شخصیت نہیں تھے
البتہ شہزادی ڈیانا، میری بہت پسندیدہ ترین شخصیت تھیں
میں سوچ رھی تھی کہ
اگر وہ زندہ ھوتیں تو اس وبائ مرض سے بچانے کے لیے دنیا بھر میں جاکر اپنی خدمات پیش کر رھی ھوتیں
ھاں تو میں 71 سالہ شہزادہ چارلس کی بات کر رھی تھی جو، اس مرض کا شکار ھوے ھیں اور مکمل طور پر ایسولیشن میں رھنے کے بعد اب خطرے سے باھر ھیں
مجھے ملکہ برطانیہ الزبتھ جو اس وقت ترانوے برس کی ہیں ان پر بہت ترس آتا ہے
میگن اور شہزادہ ہنری بھی شاھی محل سے رخصت ھو چکے ھیں شہزادہ ہنری ایک زمانے میں منشیات کے حوالے سے بھی خبروں کی زینت بنتے رھے ھیں
ھم پاکستان میں رھتے ھیں مگر لندن کے شاھی خاندان کی چٹپٹی خبروں میں گہری دلچسپی رکھتے ھیں مجھے لندن کا ہائیڈ پارک اسپیکر کارنر بھی اچھا لگتا ہے
سنا ھے کہ ایک ایسا پلیٹ فارم ھے جہاں انسان اپنے سیاسی یا غیر سیاسی افکار و خیالات کا، اظہار کر سکتا ھے

ان دنوں کرونا، وائرس کے حوالے سے ایک بات سن کر بہت غصہ آتا ھے کہ پاکستان میں ایرانی زایرین کی وجہ سے کرونا آیا ھے
تو، میں نے سوچا کہ اس وقت ساری دنیا، میں جو کرونا کی وجہ سے سنناٹا پھیلا ھوا ھے شہزادہ چارلس تو شفایاب ھو چکے ھیں اور دنیا کے 50 دیگر ممالک کو کرونا سے جنگ کرنی ھے
کیلی فورنیا اور واشنگٹن میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد ھیں
اٹلی چین کی حالت سب کے سامنے ھے
مشرق وسطی میں سناٹا ھے لوگ گھروں می‌ مقید و محصور ھیں ھر قسم کے اجتماعات پر پابندی ھے نماز جمعہ اور دیگر مذھبی تقریبات پر بھی پابندی ھے
چین کے شہر ووہان سے شروع ھونے والی اس وبا نے یورپ میں اٹلی کو سب سے زیادہ متاثر کیا ھے میں کرونا کی تباہ کاریوں کی خبروں سے بہت پریشان ھوں
جب ترقی یافتہ ممالک اس، وبای مرض سے محفوظ نہیں ھیں تو پھر پسماندہ علاقوں میں رھنے والے کا طرح حفاظت اور بچاو کر سکتے ھیں
میں یہ لکھ رھی تھی کہ امی کی آواز نے حوصلہ دیا کہ وقف دعا ھے
دعا جو مشکل میں سہارا دیتی ھے اور رب سے رشتہ استوار کرتی ھے
سورہ نمل کی آیت نمبر 26 کی تلاوت کیجیے
اللہ پاک ضرور اس وبای مرض سے ھم سب کو نجات دیگا اور اپنی حفاظت و امان میں رکھے گا

زیبا رضوی

SHARE

LEAVE A REPLY