مسلم لیگ (ن) نے مرکز میں بھرپور اپوزیشن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شہبازشریف نے الیکشن نتائج تبدیل کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مرکز میں بھرپور اپوزیشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہبازشریف جیتنے والے امیدواروں کو خط لکھیں گے جبکہ ہارنے والے امیدواروں کوبھی خط لکھے جائیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اضلاع میں کارکنوں کو پر امن احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت الیکشن کمیشن کو مہیا کیے جائیں گے۔اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ الیکشن نتائج تبدیل کیے گئے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔













