پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 14ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے با آسانی شکست دے دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے، محمد نبی47 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان ایک مرتبہ پھر 4 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے۔
یاد رہے کہ کراچی کنگز کی ایونٹ میں یہ مسلسل پانچویں ناکامی ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز نے اننگ کا شاندار آغاز کیا ، تاہم 66 کے اسکور پر ایلکس ہیلز 30 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔












