سترہ جولائی 1790ء ایڈم اسمتھ، برطانوی ماہر معاشیات اور فلسفی کا یوم وفات

0
73

آدم سمتھ  ایک برطانوی ماہر معاشیات اور فلسفی تھا۔ 1723ء سکاٹ لینڈ میں پیدا ہوا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ گلاسگو یونیورسٹی میں فلسفے کا استاد رہا۔ اس کی وجہ شہرت اس کی کتاب دی ویلتھ آف نیشن ہے جو پہلی دفعہ 1776ء میں چھپی تھی۔ سمتھ نے شادی نہیں کی۔

سمتھ نے سونے کے بجاۓ تعلیم یافتہ، ہنر مند اور محنتی افراد کو کسی ملک کی اصل دولت قرار دی۔ اس نے پرانے دور کی پابندیوں کی محالفت کی جو صنعتی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ تھیں۔ اس نے کہا کہ اگر کام کو تقسیم کر دیا جائے تو پیدوار زیادہ ہو سکتی ہے۔

ناقدوں کا کہنا ہے کہ اس نے معیشت دانوں میں کنفیوژن پھیلایا۔
اس نے بینک نوٹ، کریڈٹ، ڈیٹ اور بل آف ایکسچینج وغیرہ کو زیر گردش سرمائیہ

کہا جبکہ یہ بینکوں کو عطا شدہ حقوق  ہیں

اسی طرح اس نے محنت مزدوری اور مہارت کو فکسڈ کیپیٹل بتایا جبکہ یہ تجارتی دولت میں شمار ہوتے ہیں۔

فکسڈ کیپیٹل اور فلوٹننگ کیپیٹل کے بارے میں بھی اس نے غلطیاں کیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY