پچیس جون 2009ء – مائیکل جیکسن – امریکی فنکار وفات پا گئے

0
1577

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار۔مائیکل جیکسن امریکی ریاست انڈیانا میں انتیس اگست انیس سو اٹھاون کو پیدا ہوئے تھے۔ کنگ آف پاپ کے لقب سے پہچانے جانے والے مائیکل امریکی موسیقار اور گلوکار تھے۔ موسیقی سے لگاؤ کے باعث بہت کم عمر میں ہی اسٹار بننے کی جستجو میں لگ گئے اور امریکی تاریخ کے کامیاب ترین موسیقار بنے۔ ان کی موسیقی، رقص اورعوامی توجہ کی مرکز زندگی نے ان کو مقبول عام ثقافت کا چار دہایئوں تک مرکز بنائے رکھا۔
ان کے اعزازات میں گنیز بک برآئے عالمی ریکارڈ میں ایک سے زائد اندراجات، تیرہ گریمی اعزاز، 13 نمبر ایک گانے، اور 750 ملین البم کی کاپیوں کی فروخت شامل ہیں۔
مائیکل جیکسن نے سنہ 1964 میں اپنے بھائیوں کے پاپ گروپ جیکسن فائیو میں شمولیت اختیار کی تھی اور ابتدائی طور پر وہ اس گروپ میں طنبورہ اور بونگو بجاتے تھے۔ تاہم جلد ہی وہ اس گروپ کے مرکزِ نظر بن گئے اور مرکزی گلوکار کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
گلیڈی نائٹ اور بابی ٹیلر جیسے گلوکاروں نے جیکسن فائیو کو ریکارڈ لیبل کمپنی مو ٹاؤن کے سربراہ بیری گورڈے سے ملوایا اور ڈیٹرائٹ سے تعلق رکھنے والی اس کمپنی کے ساتھ جیکسن فائیو کی پہلی ریلیز ’آئی وانٹ یو بیک‘ سنہ 1969 میں موسیقی چارٹس پر سرفہرست رہی۔ اس وقت مائیکل کی عمر صرف گیارہ برس تھی۔ آنے والے چھ برس میں اس گروپ نے اے بی سی، دا لو یو سیو اور آئی ول بی دیئر جیسے ہٹ نغمات بنائے۔

’وذرڈْ آف اوز‘ کی شہری پس منظر میں پیشکش ’وز‘ کی تیاری کے دوران جیکسن کی ملاقات موسیقار کوئنسی جونز سے ہوئی۔ انہوں نے مائیکل کو اپنا سولو البم بنانے کو کہا اور اس فرمائش کا نتیجہ کلاسیک ڈسکو البم ’آف دی وال‘ کی صورت میں سامنے آیا۔ اس البم کی دس ملین کاپیاں فروخت ہوئیں اور اس میں ‘ڈونٹ سٹاپ ٹل یو گٹ اینف’ اور ‘راک ودھ یو’ جیسے مشہور گانے شامل تھے۔

1982 مائیکل جیکسن نے اپنا شہرۂ آفاق پاپ میوزک البم ’تھرلر‘ پیش کیا جس نے پاپ میوزک کی تشہیر کی نئی تاریخ رقم کی۔ اس البم کو دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا جاتا ہے۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس البم کی پینسٹھ ملین کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔اس البم کے نو گانوں میں سے سات میوزک چارٹس پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

1983ء میں مو ٹاؤن ٹی وی سپیشل میں مائیکل جیکسن نے تھرلر البم کے گیت ‘بلی جین’ پر رقص میں ایک نئی حرکت متعارف کروائی جسے دیکھ کر لوگ ششدر رہ گئے۔ اس حرکت کو بعد ازاں ‘مون واک’ کا نام دیا گیا۔ مون واک رقص ميں ناظر کی نظر کو دھوکا دینے والا ایک ایسا کرتب ہے جس میں رقاص بظاہر آگے کی طرف قدم اٹھاتا ہے لیکن بجائے آگے بڑھنے کے پیچھے کی طرف جاتا ہے۔ مو ٹاؤن کے اس ٹیوی پروگرام کے اگلے ہی روز تھرلر کی فروخت میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

1987 میں اپنے البم ’بیڈ‘ کی ویڈیو میں مائیکل سفید فام شکل میں نظر آئے جس سے یہ افواہیں زور پکڑ گئیں کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری یا سکن بلیچنگ کرائی ہے۔ لیکن یہ افواہیں مائیکل کی مقبولیت کو نقصان نہ پہنچا سکیں اور ان کے البم ’بیڈ‘ کی تیس ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔ اس البم کی مقبولیت کے بعد جیکسن نے اپنا پہلا سولو ٹور شروع کیا۔ ’بیڈ‘ کے کانسٹرس میں جہاں جادوئی کمالات اور لیزر کا استعمال تھا وہیں ایک موقع پر جیکسن ایک کرین پر شائقین کے سروں کے اوپر سے گزرتے بھی دکھائی دیے۔ اس ٹور کے اختتامی دنوں میں جیکسن نے اپنی سوانح حیات تحریر کی اور لکھا کہ ’ میں دنیا کے چند سب سے تنہا افراد میں سے ایک ہوں‘

25 جون 2009ء کو ایک انجیکشن کے نتیجے میں جسم میں غیر معمولی مقدار میں پروپوفول نامی دوا کی وجہ سے حركت قلب بند ہو جانےكے باعث50 سال كى عمرميں لوس اينجلس ميں انتقال كر گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY